• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مس مارول‘ میں پاکستانی گانا ’پیچھے ہٹ‘ دیئے جانے کا امکان

کراچی (این این آئی) پہلی باحجاب مسلم پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز ʼمس مارولʼ میں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ʼپیچھے ہٹʼ دیے جانے کا امکان ہے۔ʼپیچھے ہٹʼ کو رواں برس ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے سیزن میں شامل کیا گیا تھا، جسے نوجوان گلوکار حسن رحیم، طلعت قریشی اور جسٹن بیبز نے گایا تھا۔ʼپیچھے ہٹʼ کو کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی نقل کرنے والی بہنوں جسٹن بیبز کی وجہ سے کافی پذیرائی ملی تھی اور اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ اسی گانے کو آنے والی ویب سیریز ʼمس مارولʼ میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔

دل لگی سے مزید