• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر کا کنسرٹس کی ٹکٹوں کی طلب میں اضافے پر اضافی شو کا اعلان

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ان کے کنسرٹس کی ٹکٹوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں اضافی شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب نیوز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے اعلان کے مطابق یہ اضافی شو ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کا حصہ ہے۔ کینیڈین پاپ اسٹار رواں برس 8اور 9 اکتوبر کو دبئی کے کوکا کولا ارینا میں پرفام کریں گے۔ابتدائی طور پر جسٹن بیبر نے 8اکتوبر کو خصوصی طور پر پرفارم کرنا تھا۔واضح رہے کہ دبئی ان کے 30 سے زیادہ ممالک کے دورے جو مئی 2022 سے مارچ 2023 تک چلے گا، میں صرف ایک اسٹاپ ہے۔دبئی لندن، ٹوکیو، جکارتہ، ساؤ پولو اور پیرس سمیت ان شہروں میں شامل ہیں جہاں مسلسل شوز ہوں گے۔ٹی او پی انٹرٹینمنٹ اور اس شو کو دبئی میں لانے والی تنظیم کے مالک تھامس اووسن کا کہنا ہے ’ہمیں خوشی ہے کہ جسٹن نے اپنے دبئی اسٹاپ میں دوسری رات کا اضافہ کرنے کے لیے اپنے مصروفیت سے بھرپور ٹور شیڈول میں سے وقت نکالا۔‘’پچھلے کچھ دنوں میں ہم نے جو کچھ دیکھا ہے وہ بالکل لاجواب ہے- اس شو کی مانگ توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔‘جسٹن بیبر کے شوز کی ٹکٹوں کی فروخت 27 مئی سے شروع ہو گی۔

دل لگی سے مزید