• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر جلد تینوں فارمیٹس میں نمبر ون بیٹر ہونگے، بھارتی کرکٹر کی پیشگوئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارتی بیٹر دینش کارتھک بابر اعظم کے بڑے فین بن گئے، کار تھک نے یقین کے ساتھ کہا ہے کہ بابر اعظم جلد ہی تمام فارمیٹس کےنمبر ون کھلاڑی ہوں گے اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔ یاد رہے کہ بابر اعظم اس وقت وائٹ بال کرکٹ کے دونوں فارمیٹس میں نمبر ون ہیں، ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ان کی 5 ویں پوزیشن ہے۔کارتھک نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، بہت سی ٹیسٹ اننگزابھی ان کی باقی ہے، وہ جلد اس ریکارڈ پر ہونگے ، پاکستان کو ان پر فخر ہونا چاہئے، انہیں تینوں فارمیٹ میں مختلف کنڈیشنز میں ہر نمبر پر کھیلنے کا ملکہ بھی حاصل ہے۔

اسپورٹس سے مزید