• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کا 3 روزہ کنونشن آج سے شروع

سیکرامنٹو( عارف الحق عارف۔نمائندہ خصوصی ) امریکا میں مسلمانوں کی دوسری بڑی تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا ( اکنا کا تین روزہ سالانہ “ ( ماس۔اکنا کنونشن۔ ICNA.MAS Convention )بالٹی مور میں آج ہفتہ سے شروع ہوگا، کنونشن 30مئی تک جاری رہے گا۔اس کے مختلف زبانوں میں درجنوں سیشن ہوں گے۔جس سے دنیا کے نامور مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے۔کورونا کی وجہ سے دو سال تک یہ سالانہ کنونشن نہیں ہو سکا تھا۔اس کنونشن میں پورے امریکا اور خاص طور پر مشرقی ریاستوں سے ایک اندازے کے مطابق 25ہزار لوگ شریک ہوں گے۔ہفتے سے شروع ہونے والے کنونشن کا آغاز اکنا کے صدر ڈاکٹر محسن انصاری کی تقریر سے ہوگا۔ امریکا کے چوٹی کے بڑے بڑے اسکالرز خطاب کریں گے۔ ان بڑے اسکالرز میں عالمی شہرت رکھنے والے سراج وہاج، ڈاکٹر یاسر قاضی، شیخ عمر سلیمان،شیخ عبدالناصر جاگڈا،شیخ عبدالرحمن،امام صہیب ویب،شیخ یاسر برجس،ڈاکٹر الطاف حسین،ڈاکٹر حاتم بذیان اور خواتین اسکالرز بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید