اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کو فوت شدہ پالیسی ہولڈرز کے لواحقین کو 7 لاکھ کے انشورنس کلیمز ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائف انشورنس پالیسی لیتے وقت بیماری کی موجودگی کو ثابت کرنا انشورنس کمپنی کی ذمہ داری ہے۔