• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات میں30روپےاضافہ سراسرظلم ہے،جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کےمرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ سابق عمران خان حکومت پرمہنگا ئی کیخلاف لانگ مارچ کرنے والی اتحادی حکومت نے خودہی پہلے ماہ میں قوم پر مہنگائی بم گرا کر رہی سہی امیدوں کوخاک میں ملادیاہے ۔یکمشت پٹرولیم مصنوعات میں 30روپے کااضافہ سراسرظلم اوردھاڑی دارغریب طبقات کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ مہنگائی کے سیلاب میں غریب سفیدپوش طبقات اور عوام کو غرق کردیا ہے ۔ آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں کیلئے غریب عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مافیاز کے زریعے عوام کا معاشی قتل بند کرے۔ عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف واویلا کیا اور اب سابق حکومت کے خزانہ خالی چھوڑ نے پر شور مچا رہی ہے۔ حکومت اپنی عیاشیوں کو ختم کرے اور مافیاز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید