• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے عمران کی سیاست مسترد کردی، وہ 6 صدی تک واپس نہیں آسکتے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کان کھول کر سن لیں الیکشن کا اعلان حکومت کی مدت پوری ہونے پر کیا جائے گا، 6 دن کا الٹی میٹم نہ دیں، آپ 6 صدیوں تک دوبارہ اسلام آباد نہیں آ سکتے.

 عمران خان نے اعتراف کر لیا کہ انہیں عوام نے مسترد کر دیا اور وہ ہار کر واپس گئے ہیں، ناکام ہوکر آپ کو چاہئے سکون کی گولی کھا کر آرام کریں اورشہباز شریف سے سیکھیں حکومت کیسے کی جاتی ہے.

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں حیران کن، پریشان کن اور تہلکہ آمیز انکشافات کئے اور انہوں نے تسلیم کیا کہ ہم ناکام واپس آئے اور عوام نے ہمیں مسترد کر دیا ہے، عمران خان کا یہ کہنا کہ وہ تیاری کے ساتھ نہیں آئے تھے یہ ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جو مایوس اور ناکام ہو کر جاتا ہے وہ پریس کانفرنس نہیں کرتا یہ مشورہ بھی آپ کو کسی نے غلط دیا ہے، ناکام ہوکر آپ کو چاہئے کہ سکون کی گولی کھا کر آرام کریں اورشہباز شریف سے سیکھیں کہ حکومت کیسے کی جاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید