• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کی تعیناتی، حکومت، اپوزیشن لیڈر میں مشاورت، قمر الزماں، فواد حسن فواد اور بشیر میمن کے نام زیر غور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال 2 جون کو سبکدوش ہوجائیں گے۔ انہیں صدارتی آرڈیننس کے ذ ریعے کام جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی جس کی معیاد2جون کو ختم ہو جا ئے گی.

 نئے چیئر مین نیب کی تقرری کیلئےحکومت اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت شروع ہوگئی ہے۔

قمرالزماں، فواد حسن فواد اور بشیر میمن کے نام زیر غور ہیں، وزیراعظم شہبا زشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نےمختلف ناموں پر اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا.

ذرائع کے مطا بق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیاگیا۔ حکومت کی ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگانے کی تجویز ہے۔ ابتدائی طور پر 3 ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطا بق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نےمختلف ناموں پر اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا، راجہ ریاض نے کہا کہ 2 جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے۔

ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم سب عزت دار لوگ ہیں،ذرائع کے مطابق سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد ،سابق چیئرمین نیب چوہدری قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن چیئرمین نیب کی دوڑ میں شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید