• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری اسکیم کے تحت حج ساڑھے 6 لاکھ روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکیج 6 لاکھ 50 ہزار روپے سے بھی کم پر لانے کی کوشش کی جائے گی۔

حج تفصیلات نے میرے اوسان خطا کر دیئے،پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تواخراجات 11 لاکھ ہوتے،انکی بدعنوانی سامنے لائونگا، ٹرانسپورٹ ، کھانےاور رہائشی خرچ کم کئے گئے ہیں.

عازمین حج کے حوالے سے سعودی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا


آج اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو حج گیارہ لاکھ میں ہوتا،گزشتہ دور کی حج کے حوالے سے کی گئی کرپشن کو بھی سامنے لایا جائے گا،اقلیتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے گا.

 نوازشریف شہبازشریف آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت ہے ہم رعونیت نہیں روحانیت کے دروازے کھولیں گے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں حج کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا۔

اہم خبریں سے مزید