• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس، الیکشن ایکٹ اور نیب ترمیمی بل منظور، PTI ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شورشرابے کے باوجود الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم اور نیب قوانین میں ترامیم کا بل منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج اورنعرے بازی کرتے ہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظورکے نعرے لگائے اورچیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیرائو کرلیا۔

قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ ہم اورسیز پاکستانیوں کے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے، نوے لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے‘ .

وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ ہم نے بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیابلکہ اس کا طریقہ کار تبدیل کیاہے ‘الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے طریقہ کار کے مطابق بیرون ممالک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دے ‘.

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔

ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے ووٹ کی سیکریسی برقرار نہیں ہے گی،یہ قومی اسمبلی سے کیوں بھگوڑے ہوئے ہیں؟۔

قومی اسمبلی میں اورسیز پاکستانیوں کو سیٹیں مختص کرنے سے کیوں کترا رہے ہیں؟۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہم قومی اسمبلی سے بھگوڑے نہیں مستعفی ہوئے ہیں۔ ان کو شفاف انتخابات کبھی سوٹ نہیں کرتے،یہ ہمیشہ دھاندلی کیساتھ جیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید