• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI دور میں پہلے سال مہنگائی 7، آخری سال 11 فیصد رہی، تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں) پی ٹی آئی دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں.

 تفصیلات کے مطابق مالی سال 2018-19 میں مہنگائی کی اوسط شرح6اعشاریہ 8 تھی جو 2021-22میں اپریل تک 11 پر پہنچ گئی جبکہ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا ہے.

 آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا‘مہنگائی عالمی مسئلہ ہے ‘ہم اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے ۔گورنر اسٹیٹ بنک کی ماہانہ تنخواہ 25لاکھ اور بڑی تعداد میں دیگر مراعات ہیں.

گزشتہ روز سنیٹر بہرہ مند تنگی کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2018/19 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6اعشاریہ 8 ،سال 2019/20 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10اعشاریہ 7 ، مالی سال 2020/21 میں مہنگائی کی اوسط شرح 8اعشاریہ 9اور مالی سال 2021/22میں اپریل تک مہنگائی کی اوسط شرح 11پر پہنچ گئی.

 اپریل کے مہینے میں یہ شرح 13اعشاریہ 4پر تھی، گورنر سٹیٹ بنک کی ماہانہ تنخواہ پچیس لاکھ روپے ہے۔

اہم خبریں سے مزید