• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر نے سستا تیل لینے کیلئے روس کو لکھا گیا خط شیئر کردیا

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سستے تیل کے حصول کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کا روس کو لکھا گیا خط شیئر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے کہا ہے کہ مفتاح صاحب قومی ٹی وی پر دعوی کر رہے ہیں کہ روسی تیل کے مذاکرات کا کوئی خط یا ثبوت موجود نہیں ہے اور یہ کہ وہ کس سے بات کریں۔

حماد اظہر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں ایک خط شیئر کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ روس ہمیں رعایتی تیل فروخت کرنے کیلئے پر جوش تھا، وزیر خزانہ کو روس کے وزیر توانائی سے بات کرنی چاہیے تھی۔

حماد اظہر کی جانب سے پوسٹ میں ایک خط کا عکس بھی شیئر کیا گیا ہے، جو وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 30مارچ 2022کو روس کے وزیر توانائی نکولائی شولگنوف کو لکھا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید