• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سام سنگ نے پیداواری ہدف سے 3 کروڑ اسمارٹ فونز کم کردیے

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے بعد سام سنگ نے رواں سال کے مقرر کردہ ہدف میں 3 کروڑ اسمارٹ فونز کی کمی کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی پیداواری اہداف میں کمی کررہی ہے۔

سام سنگ نے 2022 کے دوران 31 کروڑ اسمارٹ فونز بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن کمپنی کی طرف سے یہ تعداد کم کرکے 28 کروڑ کر دی گئی ہے۔

2017 کے بعد سے اب تک سام سنگ سالانہ 30 کروڑ اسمارٹ فونز تیار کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

رواں برس کمپنی نے 31 کروڑ اسمارٹ فونز بنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عالمی معاشی صورتحال کی وجہ سے فونز کی طلب میں کمی ہوئی۔

دیگر کمپنیز نے بھی مشکل معاشی حالات میں اسی طرح کے اقدامات کیے ہیں۔

رواں سال ایپل نے بھی اپنی اسمارٹ فون پروڈکشن میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال ایپل نے آئی فون کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کر دی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید