• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان نے ایجنسیوں کو بے نقاب کردیا، رام گوپال ورما

ممبئی (آئی این پی )بولی وڈ فلمساز رام گوپال ورما نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی کلین چٹ پر ردعمل پیش کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رام گوپال ورما نے کہا کہ آریان خان نے ایجنسیوں کو بے نقاب کردیا۔رام گوپال ورما نے ردعمل دیا اور کہا کہ اس کیس کی خاص بات یہ ہے کہ اس سے ایجنسیوں کی نااہلی کا پردہ چاک ہوا ہےانہوں نے کہ ایجنسیاں کس انداز میں معصوم لوگوں کو ہراساں کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیس آریان خان جیسے مشہور باپ کے بیٹے کا کیس تھا لیکن اس سے یہ بات صاف ہوگئی کہ ایجنسیاں کس طرح بے گناہ اور عام لوگوں کو ہراساں کرتی ہیں۔اکتوبر 2021 میں آریان خان پر منشیات رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔این سی بی نے بالآخر 8 ماہ بعد کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں کلین چٹ دے دی۔اس حوالے سے این سی بی افسر سنجے کمار سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ آریان خان کو کیس میں ثبوت کی کمی کے باعث کلین چٹ دی گئی ہے۔گزشتہ برس اکتوبر میں سامنے آئے معاملے کے بعد فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگ آریان خان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے تقریبا 3 ہفتے تک جیل میں رہے، این سی بی نے ان کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد کروائی۔

دل لگی سے مزید