• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنی سینا کے احتجاج کے بعد فلم ’پرتھوی راج‘ کا نام تبدیل

ممبئی(پی پی آ ئی) بولی وڈ کے معروف اداکاراکشے کمار کی 3 جون کو ریلیز ہونے والی فلم پرتھوی راج کا ٹائٹل نام اب سمراٹ پرتھوی راج رکھ دیا گیا۔اکشے کمار اور مانوشی چھلر کی آنے والی فلم ʼپرتھوی راجʼ کا ٹائٹل تبدیل کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یش راج اسٹوڈیو نے کرنی سینا کی شدید مخالفت کے بعد فلم پرتھوی راج کا ٹائٹل بدل کر سمراٹ پرتھوی راج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کرنی سینا نے یش راج اسٹوڈیو سے فلم کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔یش راج اسٹوڈیوز نے کرنی سینا کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے فلم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یش راج فلمز نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم کا ٹائٹل اب ʼپرتھوی راجʼ سے بدل کر ʼسمراٹ پرتھوی راجʼ کر دیا گیا ہے،یہ فلم 3جون کو ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر چندر پرکاش دویدی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں اکشے جہاں پرتھوی راج چوہان کا کردار ادا کر رہے ہیں، وہیں مانوشی چھلر فلم میں پرتھوی راج کی معشوقہ شہزادی سنیوگیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں سنجے دت اور سونو سود بھی اداکاری کر رہے ہیں۔ یہ فلم جون کو ہندی، تامل اور تلگو میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

دل لگی سے مزید