• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی 20، آخری گیند پر فتح، پاکستان ویمن نے سیریز کلین سوئپ کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔ ہفتے کو سائوتھ اینڈ کلب میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدچار وکٹ سے شکست دی۔ سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ مسلسل تیسرے میچ میں بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی لیکن سری لنکا کی بولروں نے پاکستان کے لئے یہ ہدف مشکل بنا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس نے 8وکٹ پر107 رنز بنائے جواب میں پاکستان نے ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر چھ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ منیبہ علی 25 رنز بناکر نمایاں رہیں، عالیہ ریاض نے17،ارم جاوید نے دس ،عمیمہ سہیل نے چارعالیہ ریاض نے17عائشہ نسیم نےدس،اور ندا ڈار نے14رنز بنائے۔سری لنکا ویمنز کی جانب سے اوشاڈا راناسنگھے نے 3 اور کویشا دلہاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بسمعہ معروف نے15گیندوں پر15ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ کائنات امتیاز نے آئوٹ ہوئے بغیرسات گیندوں پر چار رنز بنائے۔ کپتان بسمعہ معروف کو پلیئر آف دی میچ اور طوبیٰ حسن کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سری لنکا کی اننگز میں کپتان چماری اتاپتو 37 اور ہسینی پریرا24رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، کائنات امتیاز اور طوبیٰ حسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔