• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اتحاد کی ملک بھر میں مشترکہ جلسوں کیلئے مشاورت

اوکاڑہ(وارث حیدری) ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہےکہ مسلم لیگ ن نے میاں نوازشریف کی ہدایات پر ملک بھر میں جلسوں کی سیریز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکمران اتحاد میں مشترکہ جلسوں پر بھی مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

مجوزہ مشترکہ جلسوں کے حتمی فیصلے کی صورت میں لاہور میں مسلم لیگ ن،کراچی میں پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم،پشاور میں جے یو آئی،اے این پی جبکہ کوئٹہ میں جے یو آئی اور بی اے پی کی میزبانی میں جلسے ہوں گے۔

جن سے وزیر اعظم پاکستان سمیت حکمران اتحاد کے تمام قائدین خطاب کریں گے شہباز شریف میثاق معیشت کے لئے اگلے مہینے کے پہلے ہفتے میں پارلیمینٹ کے اندر اور باہر کی جماعتوں کے ساتھ روابط کریں گے۔

حکمران اتحاد میں اس بات پر مکمل اتفاق پایا گیا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی شکل میں دوبارہ اسلام آباد آنے کی صورت قانون کی حکمرانی اور رٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید