• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ائیر لائن کو 2021 میں محصولات میں کمی کا سامنا، روٹس بحال ہوتے ہی 2.5 ارب کا منافع بھی ہوا

لاہور (نیوزرپورٹر)قومی ائیر لائن کو2020ء کے مقابلے میں2021 میں محصولات میں کمی کا سامنا رہا تاہم آخری سہ ماہی میں روٹس بحال ہوتے ہی محصولات میں اضافہ بھی ہوا اور2.5 ارب کا آپریشنل منافع بھی حاصل ہوا۔پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کا چھٹا سالانہ اجلاس قائمقام سی ای او پی آئی اے عامر حیات کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں انہوں نے پی آئی اے کے حصص کنندگان کو سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔آمدن میں کمی کی وجوہات فضائی رابطوں میں نمایاں کمی، سفری پابندیوں اور عالمی مالیاتی بحران رہی۔ 2021 کے دوران پی آئی اے نے چارٹر پروازیں اور کارگو پروازیں بھی چلائیں لیکن پھر بھی کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے اپنے اہم عمرہ اور حج آپریشنز سے محروم رہی ۔ ائیرلائن انڈسٹری اب بھیکوروناوبائی مرض کی وجہ سے غیر مساوی بحالی کا سامنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید