• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اور انکے بھائی فراز چوہدری کی 10روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور انکے بھائی فراز چوہدری کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو 10روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں رہنمائوں کی 8جون تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔
ملک بھر سے سے مزید