• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ یکم جون کو پیش کرنےکا اعلان

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ یکم جون کو پیش کرنےکا اعلان کیا ہے، نئے بجٹ کا حجم 12کھرب روپے اور ترقیاتی بجٹ چارکھرب روپے سے زیادہ ہوگا۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صوبائی حکومت سال 23-2022 کا بجٹ یکم جون 2022 کو اسمبلی میں پیش کرےگی، نئے بجٹ کا حجم 12کھرب روپے سے زیادہ ہوگا اور صوبےکا نیا ترقیاتی بجٹ چار کھرب روپے سے زیادہ ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید