• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار، پولیس اہلکار زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈکیٹ مارا گیا،ڈکیٹوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود خدا کی بستی میں ہفتہ کی علی الصبح پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 27سالہ کانسٹیبل منصور ولد خان ڈینو زخمی ہو گیا،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈکیٹ ہلاک ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔زخمی اہلکار اور ڈکیٹ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت 25 سالہ نعیم ولد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے اور اسکے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے،ملزم سرجانی کا ہی رہائشی تھا۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈکیٹ کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں ڈکیتی کے تین مقدمات درج ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید