• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان ٹاؤن سے پھندا لگی لاش ملی، نوجوان عمارت سے گر کر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)زمان ٹاؤن میں مکان سے پھندا لگی لاش ملی، گلشن اقبال میں نوجوان عمارت سے پراسرار طور پر گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی نمبر ڈھائی ڈی سی آفس کے قریب واقع گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 50سالہ فیروز احمد ولد شفیق احمد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ گھر والوں کے بیان کے مطابق متوفی کافی روز سے پریشان تھا اور اس نے خودکشی کی ہے تاہم خودکشی کی اصل وجہ فی الوقت سامنے نہیں آسکی ہے گلشن اقبال تھانے کی حدود بلاک 4ڈسکو بیکری کے قریب قائم رہائشی عمارت سے گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 24سالہ عبداللہ ولد امام کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پراسرار ہے اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نوجوان حادثاتی طور پر وہاں سے گرا ہے یا اس نے خودکشی کی ہے ۔ ورثا کے بیان سے بھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے تاہم واقعہ کی کی تفتیش جاری ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید