• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ کاظمی کی بازیابی میں ناکامی، تفتیشی افسر نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی کے اغوا سے متعلق مقدمے میں تفتیشی افسر کی جانب سے ایک بار پھر مہلت کی استدعا کی گئی ہے۔پولیس نمرہ کاظمی کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی۔تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔تفتیشی افسر کی جانب سے ایک بار پھر مہلت کی استدعاکی گئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایک ٹیم پنجاب میں موجود ہے، مزید ایک ٹیم پنجاب بھیجنی ہے، مہلت دی جائے، نمرہ کی عمر 18 سال سے کم ہے، نمرہ کاظمی کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا تھا۔ نمرہ کاظمی نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑنے کی تصدیق کی تھی۔ نمرہ کاظمی کے اغوا کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید