• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالمیا اسکول، 79 ایکٹر زمین کا ریکارڈ طلب، حکم امتناع میں توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ڈالمیا شانتی نگر مانک اسکول کی زمین کی ملکیت کےتنازع پر کولاچی سوسائٹی کو الاٹ کردہ 79 ایکڑ زمین کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ 1962 سے قائم کردہ اسکول پر قبضہ کیا جارہا ہے اور بلڈر نے ہیوی مشینری کے زریعے اسکول کی عمارت مسمار کر کے مذکورہ اسکول اراضی پر قبضہ کر کے غیرقانونی تعمیرات کرنا چاہتا ہے۔ لہذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ مذکورہ اسکول پر غیر قانونی قبضہ ختم کرایا جائے تاکہ تعلیم کی روشنی سے طلبہ تعلیم حاصل کر سکیں۔عدالت نے سرکاری اسکول عمارت کو مسمار نہ سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید