• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ اور نیوکراچی میں فیکٹریوں میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر

کراچی )اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا اور نیو کراچی صنعتی ایریا میں فیکٹریوں میں آتشزدگی کے واقعات میں بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک عرب فیکٹری کے قریب قائم گارمنٹس فیکٹری کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائرنگ بریگیڈ نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ نیو کراچی صنعتی ایریا بلاک بی کے قریب واقع لومز فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر چیزوںکو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مجموعی طور پر چار گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید