• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، چوہدری شرافت علی ودیگر

ویانا(اکرم باجوہ)ویانا میں مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت اور جنرل سیکرٹری حاجی میاں محمد اعظم اوردوسرے عہدیداران نے یوم تکبیر 28 مئی کے دن کے حوالے سے کہا ہے کہ یوم تکبیر ہماری تاریخ کا ایسا روشن دن ہے جس میں میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور خطے میں طاقت کا توازن قائم کرنے کے علاوہ ہمیشہ کے لئے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کے علاوہ ایک اہم اور ذمے دار ملک ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان اب معاشی طاقت بنایا جائے جس کے لئے پوری قوم کو یکجان ہونا ہوگا اور سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرکے ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کرنا ہوگا۔اج ملک میں جو مہنگائی آئی ہے یہ عمران نیازی کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کا نتیجہ ہے ۔
یورپ سے سے مزید