• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں ٹرین اور بس کا تصادم، کئی افراد زخمی

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی میں ٹرین اور بس کے تصادم کے نتیجے ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی،جب کہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعہ جنوبی جرمنی میں ریلوے پھاٹک پر پیش آیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا ڈرائیور اگلا شیشہ توڑتے ہوئے باہر نکلنا پڑاجبکہ وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ خوش قسمتی سے بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ دوسری جانب ٹرین میں سوار ڈرائیور اور کئی مسافر بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ، جب کہ دیگر مسافروں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔حکام کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔
یورپ سے سے مزید