• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپین برطانوی سیاحوں کیلئے سب سے پسندیدہ سیاحتی مقام

لندن (پی اے) سپین برطانوی سیاحوں کیلئے سب سے پسندیدہ غیر ملکی سیاحتی مقام ہے۔ پوسٹ آفس ٹریول منی کے 2ہزار برطانویوں سے کئے گئے سروے کے مطابق 91فیصد سپینی سیاحتی مقام کینری آئی لینڈ جانے کے خواہاں ہیں جبکہ 89فیصد یونان اور 88 فیصد کیلئے ترکی اور پرتگال پسندیدہ سیاحتی مقام رہا۔ 85 فیصد اپنی تعطیلات میکسیکو میں منانے کے خواہاں ہیں۔ اسی طرح بلغرایہ جانے کے خواہاں افراد کی اوسط 80 فیصد رہی، جو برطانویوں کے نزدیک بارہواں مقبول سیاحتی مقام قرار دیا گیا۔ 26پسندیدہ سیاحتی مقامات میں 42فیصد نے اسکینڈنیوین ممالک میں جانے کا بتایا جو پسندیدگی کے لحاظ سے سب سے غیر مقبول سیاحتی مقام رہا۔ ان ممالک کے مقابلے میں 44 فیصد دبئی جانے اور 59 فیصد نے ویتنام جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پوسٹ آف ٹریول منی کے ہیڈ نک بوڈین نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ بیرون ملک سیاحت پر جانے اور بکنگ سے قبل اخراجات پر ضرور سوچ و بچار کریں۔
یورپ سے سے مزید