• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹم سائیڈ کونسل میں پاکستان نژاد کونسلر تحفین شریف ڈپٹی میئر منتخب

بری (خورشید حمید) برطانیہ میں رواں ماہ بلدیاتی الیکشن کےانعقادکے بعد کونسل کے میئرز اور ڈپٹی میئرز کی نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مانچسٹر کے علاقے ٹم سائیڈ کونسل میں ایک اور پاکستان نژاد کونسلر تفہیم شریف کو ڈپٹی میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔تفہیم شریف5مئی کے مقامی انتخابات میں کونسل کی موسلی وارڈ سےکامیاب ہوئی تھیں۔ وہ پہلی مسلمان پاکستانی خاتون ہیں جو ٹم سائیڈ کونسل کی ڈپٹی میئر کے عہدے پر منتخب ہوئی ہیں ان کا آبائی تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے ۔تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنما چوہدری محمد شریف کی صاحبزادی ہیں۔ کونسل کے نئے میئر کونسلر مائیک وگوور نے سال 2022-23ء کےلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ لیبر پارٹی کو کونسل میں واضح اکثریت حاصل ہے۔
یورپ سے سے مزید