• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال کے 2ملازمین کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پرترقی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لاہور جنرل ہسپتال کے 2ملازمین کو گریڈ 17میں ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ امجد علی اور اکبر الہیٰ نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی و اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے ترقی حاصل کرنے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔