• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی بڑی لہر آ ئے گی، نوید الہی

لاہور(خصوصی نمائندہ)عوام تحفظ موومنٹ کے چیئرمین نوید الہی نے کہا ہے کہ حکومت کو اس بات کا بخوبی اندازہ تو ہو گا کہ ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی بڑی لہر آ ئے گی جس سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید بے پناہ اضافہ ہو گا۔اور چند روز میں یہ مہنگائی سر پر چڑھ کر بولے گی۔ متوسط طبقہ اور غریب لوگوں کی قوت خرید میں مزید کمی ہو گی۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔