• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ میں وکلاء پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ بار

لاہور(وقائع نگار خصوصی )صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار اکبر علی ڈوگر ،نائب صدسہیل شفیق ،سیکرٹریرائے عثمان احمد اورفنانس سیکرٹر ی رانا علی اختر نے اپنے مشترکہ بیان میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران بس میں سوار خواتین ومرد وکلاء پر پولیس تشدد کی شدید مذمت کی ،انہوں نے کہا کہ بس سے اتارا کر ان پر ڈنڈ ے برسا ئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور مرد وکلاء پر پولیس تشدد کے برعکس ان پر جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔ پولیس کے اس عمل کی وجہ سے وکلاء برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
لاہور سے مزید