• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، غلام بلال

پشاور(جنگ نیوز)پشاور ٹردرز چیمبر کا اہم اجلاس زیر صدارت غلام بلال منعقد ہوا ،ملک کی موجودہ صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے تاجر برادری بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے ۔غلام بلال نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ مسترد کرتے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ایما پرمہنگائی کے کوڑ ے برسا رہی ہے،غلام بلال نے کہا کہ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں اور اوپر سے اس ایمپورٹد حکومت نے پپٹرول بم پھاڑ کر مزید ہمیں تباہ کر دیا ہے ،اس حکومت سے کچھ کنٹرول نہیں ہو رہا ،چاہئے کہ یہ حکومت خود ہی گھر چلی جائے انھوں نے کہ کچھ دن میں پریس کانفرنس میں حکومت کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور تمام تاجر تنظیمیں اس ایمپورٹڈ حکومت کے خاتمے کیلئے سڑوں کا رخ کریں گی ۔
پشاور سے مزید