• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ملزم کو عدم ثبوت پر مقدمے سے بری

پشاور(نیوز رپورٹر)سیشن کورٹ نے جمرود میں 10کلوگرام چرس سمگل کرنے کے الزام میں محسودسکوارڈ کے ہاتھوں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت پر مقدمے سے بری کردیا، ٹرائل کے دوران ملزم کے وکیل راحت علی نحقی نے عدالت کو بتایا کہ اسکے موکل صفت اللہ پر الزام ہے کہ اسے محسودسکوارڈ نے 5مئی 2018کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے 10کلوگرام چرس برآمد کی جسکے بعد اسے ضلعی انتظامیہ خیبرکے حوالے کرکے جیل منتقل کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران استغاثہ ملزم کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکی ، عدالت کی جانب سے احکامات اور نوٹسز کے باوجود کیس پراپرٹی تک عدالت میں پیش نہیں کی گئی جس سے شکوک وشہبات جنم لیتے ہیں ،دوسری جانب عدالت نے بھی اپنے فیصلے میں قراردیا کہ ایسے کیسز میں کیس پراپرٹی، ایف ایس ایل رپورٹ اورریکارڈ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے تاہم استغاثہ اس حوالے سے ناکام رہی ہے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو مقدمے سے بری کردیا۔
پشاور سے مزید