• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون جاں بحق ، نجی ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) تخت بھائی میں نجی ہسپتال میں آپریشن کے دوران خاتون جاں بحق کے ہونے کے واقعے کے بعد خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل کردیا ۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی تھی کہ تخت بھائی کے نجی ہسپتال میں ایک شہری نے اپنی بیوی کو گلے کے آپریشن کے لئے داخل کیا جہاں آپریشن کے دوران نشے کی زیادتی سے خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد عرفان نامی شخص نے پولیس کے ساتھ واقعے کی رپورٹ درج کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو ندیم اختر نے ڈائریکٹر آپریشن بدر منیر کو ضروری کاروائی کی ہدایت کی بعد ازاں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی جس نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کو سیل کردیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے اور جو بھی ملوث پایا گیا تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ ڈائریکٹر آپریشن بدر منیر کے مطابق ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اس حوالے تمام کارروائی عوام کے سامنے لائی جائے گی ، کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔
پشاور سے مزید