• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کا موں کیلئے خطیر رقم مختص کرینگے، حاجی زبیر علی

پشاور ( جنگ نیوز) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے ایک دن میں6کھلی کچہریاں منعقد کی جس میں کوہاٹ رروڈ پرہا ا چر کلے ،ʼموسم گڑھی ،جبہ سیہل آباد، گڑھی عطاء محمد ، گڑھی حیات خان میں کھلی کچہریوں کاانعقادکیاگیاتھاجس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کھلی کچہر یوںمیں عوام کے مسائل سنیں اور انکو مو قع پر حل کرنے کیلئے احکاما ت جاری کئے ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور محمد عمران ،کیپٹل میٹروپولیٹن ، ایسٹ اینڈ ویسٹ کے افسران جس میں ڈائریکٹر ایسٹ سید وقاص علی شاہ، ٹی او ایف ڈائریکٹر ایسٹ ہدایت اللہ، ڈائریکٹر ویسٹ کے انجینئر محمد اشراق، اکرم اللہ ، انجیئنر ریاض ، سابق ناظم اللہ داد ا ،،واپڈ کے ایکسین ارباب فاروق ، محکمہ گیس سے شوکت ، ڈ بلیوایس ایس پی اور دیگر محکموں کے افسرا ن بھی کھلی کچہری میں انکے ہمراہ تھے اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے ایک ہی دن میں 6 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا تھا جس میں کوہاٹ روڈ پر این سی 69 اچر کلے ،این سی 64 موسم گڑھی ،این سی 58 جبہ سیہل آباد، این سی 64 گڑھی عطاء محمد ، این سی 63 گڑھی حیات خان اور این سی 62 میں کھلی کچہریوں کاانعقادکیاگیاتھا جس میں مضافاتی علاقوں کے مکینوں نے شکایات کے انبار لگادئیے جس پرانہوں نے گیس ، بجلی ، پانی ،صفائی ،نالوں کی مرمت ، ڈسپنسری نہ ہونے اور دیگر مسائل سے مئیر پشاورکو آگاہ کیاجس پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ پشاور کے مضافاتی علاقوں میں سہولیات کی فقدان پر دل خون کے آنسورورہا ہے ، کہ آج کل کی ترقیافتہ دور میں یہ علا قے اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس پر ہم آپ سے شرمندہ ہے انہو ں نے کہا کہ مضافاتی علاقوں کی قسمت بدل دینگے اوریہاں پر ترقیافتہ کام ہونگے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ۔ اور بجٹ میں مضافاتی علاقوں میں ترقیافتہ کاموں کیلئے خطیر رقم مختص کرینگے ، مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی قیادت میں پشاورکے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ ہریونین کونسل کے مسائل سے آگاہی حاصل کرونگا اور مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ، گذشتہ ر وز میئر پشاور حاجی زبیر علی کی سربراہی میں میں ایک ہی دن میں6 علاقوں میں کھلی کچہریوں کاانعقاد کیاگیاتھا جس میں عوا م نے سہولیات نہ ہونے کی شکایت کیں جس پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے ان علاقوں میں پانی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 5.5 بور علاقوں میں کرنے کااعلان کردیا جس پر دودن میں کام شروع کردیاجائیگا اور جس سے انکے علاقے میں پانی کامسئلہ حل ہوجائیگا جبکہ علاقے میں بجلی کامسئلہ حل کرنے کیلئے واپڈا کوکھمبوں کے لگانے کے احکامات جاری کردئیے جسمیں انہوں نے اپنی طرف سے بھی بجلی کے کھبمے لگانے کااعلان کردیا جبکہ ان علاقوں میں ڈسپنسریوںکا بھی اعلان کردیا گیا جس میں ڈاکٹربھی موجود ہونگے اورانکو فری دوائیاں فراہم کرینگے جبکہ نوجوانو ں کو منشیات اور آئس سے بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان فراہم کرینگے اور انکے لیے لائیریری کا قیام بھی عمل میں لایاجائیگا ، جبکہ گلیوں اور نالوںکی مرمت کام کام اورپلوں کی مرمت کاکام بھی دودنوں میں شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ مساجد میں سولر پینل لگائے جائینگے اور سٹریٹ لائٹس کیلئے بھی سولر لائٹ لگائے جائینگے ،جبکہ جس علاقوں میں جنازہ گاہ نہ ہو ں تو وہاں پر جنازہ گاہ تعمیر کی جائیگی جبکہ سکولو کی اپ گریڈیشن بھی کی جائیگی جس جس علاقے میں لڑکو ں اورلڑکیوں کی سکولو ں کی کمی ہے وہ پوری کی جائیگی جبکہ سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی کی جائیگی انہوں نے ڈبلیوایس ایس پی حکام کو بھی صفائی کی سہولیات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کردی جبکہ شہربھر میںبھی ہفتہ صفائی مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر اے ڈی سی پشاور محمد عمران نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آئس اور منشیات کے خلاف آپریشن شرو ع کررکھا ہے جس کی نگرانی کمشنر پشاور خود کررہے ہیں اور دودن کے ا ندر 520 نشئی افراد کو دارالکفالہ منتقل کردیا گیا ہے جس میں انکا علاج کرایا جائیگا اور انکو معاشرے کا مفید شہری بنائینگے اگر آپ کے علاقے میں کوئی بھی شخص آئس اور منشیات فروخت کررہاہوں تو اسکی نشاندہی کرے آپکا نام صیغہ راز میں رکھاجائیگا اور اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اور اسے نشان عبرت بنایاجائیگا اس موقع پر واپڈا اور دیگر افسران نے بھی علاقے کے مسائل مل کرحل کرنے کا عزم کیا .
پشاور سے مزید