پیرس ( نمائندہ جنگ ) فرانس اور جرمنی جی ایس پلس کو جاری رکھنے کیلئے یورپی یونین میں پاکستان کی حمایت کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔وفاقی وزیر نوید قمبر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت انتخابات سے پہلےپولیٹیکل اقدامات عارضی بنیادوں پر تو کرسکتی ہیں مگر یہ ملکی مفاد میں نہیں ہونگے ،اتحادی حکومت کو ملکی مفاد کے پیش نظر مشکلات فیصلے کرنا ہونگے، ہمیں آئی ایم ایف پسند ہو یا نا ہو اسکے پاس جانا ہو گا کیونکہ اس کیساتھ معاہدے سے دیگر ممالک سے معاملات آسانی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ،ہماری کوشش ہے کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے نکلا جائے۔وفاقی وزیر نوید قمبر جی ایس پلس کو جاری رکھنے کیلئے یورپی یونین میں حمایت حاصل کرنے اور یورپی ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے آجکل یورپی ممالک کے دورہ پر ہیں۔ اس دوران جنگ جیو سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا جس طرح ہماری عوام ملکی مفادات کیلیے قربانی دینے کو تیار رہتی ہے میں وثوق سے کہا ہوں اتحادی حکومت ملک کو موجودہ حالات سے نکلنے میں سرخرو ہو گی۔