• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

مسلم لیگ ن جاپان کی جانب سے یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی،ا س موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے، اس دن میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر ملک بنا دیا تھا، یہ وہی دن تھا جس دن میاں نواز شریف نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنادیا تھا۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والا قومی لیڈر اپنے اسی جرم کی پاداش میں آج بھی ملک بدر ہے اپنی حکومت ہونے کے باوجود ہمارے قائد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، اس کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر اسے ملک سے دور رکھا جارہا ہے۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ آج پاکستان جن مسائل میں گھرا ہوا ہے اس سے ن لیگ کی حکومت ہی پاکستان کو نکال سکتی ہے لیکن آج بھی عمران خان حکومتی کوششوں کے سامنے روڑے اٹکا رہا ہے لیکن قوم کو یقین ہے کہ ماضی کی طرح اس دفعہ بھی مسلم لیگ ن ہی ملک کو اس مسائل کے بھنور سے نکالے گی۔

ملک نور اعوان نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی شان ہے اور ہر سال شایان شان طریقے سے جاپان میں یوم تکبیر مناتے رہیں گے۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے قائم ہوا ہے اور ایٹمی طاقت اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ پاکستان کو کوئی دشمن ملک میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

اس تقرب میں سینئر لیگی رہنما مرزا اکرم بیگ، ملک دلشاد، ملک حمزہ یوسف، عامر بٹ، امجد پسیہ سمیت بڑی تعداد میں لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید