• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دورانِ نمائش شرکاء کی ایک تصویر
دورانِ نمائش شرکاء کی ایک تصویر

نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں فوڈ اور نان فوڈ کی بڑی نمائشوں میں سے ایک ’ورلڈ آف پرائیویٹ لیبل‘ کا آج سے آغاز ہو گیا۔

دنیا کے معروف رائی ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہونے والی اس دو روزہ نمائش میں 2500 کے قریب کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگا رکھے ہیں۔

نمائش انتظامیہ کے مطابق اس ٹریڈ شو میں 120 ممالک کے 14000 سے زائد خریدار شرکت کر رہے ہیں۔

ورلڈ آف پرائیویٹ لیبل نامی اس نمائش کو دنیا بھر میں ریٹیلرز کی جانب سے روز مرہ ضروریات کے تیار کنندگان سے ملنے کا ایک اہم موقع تصور کیا جاتا ہے جن سے لوگ اپنے نام کی اشیاء تیار کروا سکتے ہیں۔

اس نمائش میں ہر سال نئی اشیاء بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایکسیلینس ایوارڈ بھی دیئے جاتے ہیں۔ 

 اس سال 500 کمپنیوں نے اس ایوارڈ کیلئے نئی اشیاء پیش کی ہیں۔

نمائش انتظامیہ کے مطابق عالمی وباء کوویڈ-19 کی وجہ سے یہ نمائش دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے جس سے کمپنیاں اور خریدار دونوں ہی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید