• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو منکی پاکس پی سی آر ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 300 ٹیسٹ کٹس آج محکمہ صحت سندھ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے حاصل کٹس کراچی کے 3 اسپتالوں کو دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم روڈ کے نجی اسپتال کو 100 منکی پاکس ٹیسٹ کٹس دے رہے ہیں جبکہ سول اسپتال کراچی اور ڈاؤ اوجھا اسپتال کو بھی 100،100 ٹیسٹ کٹس دے رہے ہیں۔

وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے کہا کہ ابھی تک پاکستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

عالمی ادارہ صحت نے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کو بھی منکی پاکس ٹیسٹ کٹس فراہم کردیں۔

صحت سے مزید