• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت کا قصرِ صدارت
بھارت کا قصرِ صدارت

بھارت کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ صدارتی انتخابات رواں برس 18 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون مقرر کی گئی ہے۔

موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی مدِت صدارت 24 جولائی کو مکمل ہوجائے گی اور اگلے صدر کا انتخاب اس سے ایک دن قبل ہونا ضروری ہے، نئے صدر 25 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں 4 ہزار 809 رائے دہندگان ووٹ دیں گے۔

بھارت میں صدر کا انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کے ووٹ شمار کیے جاتے ہیں۔

الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ (راجیہ سبھا اور لوک سبھا) کے 776 ارکان اور ریاستی اسمبلیوں کے 4 ہزار 809 ارکان شامل ہیں۔

اب تک کسی سیاسی جماعت نے اس اعلیٰ ترین آئینی منصب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے 25 جولائی 2017 کو حلف اٹھایا تھا، ان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 17 جولائی کو ہوئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید