• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی اہم ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد میں بجٹ اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی اہم مشاورت، وفاقی وزرا نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے چیمبر میں اُن سے ملاقات کی۔

وفاقی وزرا خورشید شاہ اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پی پی پی کے رکن سید مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے۔

حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی اہم ملاقات میں بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کو چلانے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین رکھنے والی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خزانہ، قانون و انصاف اور استحقاق کمیٹیوں کی سربراہی حکومت اپنے پاس رکھے گی۔

پیپلز پارٹی کو صنعت و پیداوار، تجارت، آبی وسائل اور انسانی حقوق سمیت 6 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ باقی کمیٹیوں کی سربراہی اتحادی جماعتوں کو دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید