• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں ماں نے کہا تم بدصورت ہو اداکارہ نہیں بن سکتیں، شازیہ مرزا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ، کامیڈین اور مصنف شازیہ مرزا اپنی کامیڈی اور برطانوی اخبارات میں شائع ہونے والے آرٹیکلز کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور اداکاری میں بھی اپنا آپ منوا چکی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 46سالہ شازیہ نے کچھ دلچسپ اعتراف کیے ہیں۔ انٹرویو میںشازیہ مرزا نے بتایا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کی والدہ نے ہی انہیں بدصورت قرار دیتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بن سکتیں۔ شازیہ مرزا نے کہا کہ ”جب میں آٹھ سال کی تھی تو میری ماں نے مجھ سے کہا تھا کہ تم بدصورت ہو اور بدصورت لڑکیاں اداکارہ نہیں بن سکتیں۔انٹرویو میں شازیہ مرزا سے بچپن کی یاد کے متعلق بتایا کہ وہ سات سال کی تھیں جب انہوں نے اپنے ماں باپ کو بتائے بغیر گھر میں اپنی سالگرہ کی پارٹی رکھ لی اور اپنے تمام دوستوں کو دعوت دے دی۔ شام کو اس کے تمام دوست اچانک گھر پہنچے تو ان کی والدہ پریشان ہو گئی اور تمام بچوں کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ یہاں کوئی پارٹی نہیں ہے۔ شازیہ مرزا نے انٹرویو میں یہ اعتراف بھی کیا کہ میں نے اسکول کے دنوں میں ایک بار اپنے ہیڈماسٹر کے آفس سے بریک ٹائم کے دوران چاکلیٹ اور رقم چوری کر لی تھی۔ اس وقت میری عمر 9سال تھی۔ ہیڈماسٹر کو میری اس چوری کا علم ہو گیا تھا۔ اگلے دن انہوں نے اسمبلی میں اس چوری کا ذکر کیا لیکن انہوں نے میرا نام نہیں لیا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ یہ چوری میں نے کی ہے۔“رپورٹ کے مطابق شازیہ مرزا برمنگھم میں پیدا ہوئی تھیں اور اب لندن میں مقیم ہیں۔ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد شعبہ تدریس سے وابستہ ہو گئی تھیں۔

دل لگی سے مزید