• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُشانت سنگھ راجپوت کی دوسری برسی، ریا چکروتی نے جذباتی پیغام شیئر کر دیا

بھارتی آنجہانی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 سال گزر گئے ہیں۔

سُشانت سنگھ راجپوت کی دوسری برسی پر اُن کی گرل فرینڈ ریا چکروتی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

ریا چکروتی نے انسٹاگرام پر سُشانت کے ہمراہ چار یاد گار تصویریں شیئر کی ہیں، کیپشن میں ریا کا سُشانت کے لیے لکھنا ہے کہ ’میں تمہیں روز یاد کرتی ہوں‘۔

ریا چکروتی کی اس پوسٹ پر سشانت سنگھ راجپوت کے لاکھوں مداح غمگین اور سشانت کے لیے دعائیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے  دو سال قبل، 14 جون 2020ء کو اپنے فلیٹ میں خود کشی کر لی تھی۔

سُشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کو اُن کے خاندان کی جانب سے قتل قرار دیا گیا تھا۔

بعد ازاں بھارتی حساس اداروں کی جانب سے کئی ماہ کی تحقیق کے بعد قتل کے مفروضے کو رَد کرتے ہوئے اپنی حتمی رپورٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو خودکشی قرار دے دیا گیا تھا۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید