• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چھاچھرو کے اسپتال میں عملے کی بے حسی کا شکار خاتون سول اسپتال حیدرآباد میں زیرِ علاج ہیں —جنگ فوٹو
چھاچھرو کے اسپتال میں عملے کی بے حسی کا شکار خاتون سول اسپتال حیدرآباد میں زیرِ علاج ہیں —جنگ فوٹو

تھر پارکر کے رورل ہیلتھ سینٹر چھاچھرو میں حاملہ خاتون کے ساتھ بےحسی کی انتہا کر دی گئی۔

نوزائیدہ بچے کا سر کاٹ کر ماں کے پیٹ سے نکالا گیا، دھڑ پیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا۔

محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق مذکورہ خاتون کو چھاچھرو سے سول اسپتال مٹھی بھیجا گیا جہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔

مٹھی سے حاملہ خاتون کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا، جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا باقی ماندہ دھڑ نکال کر خاتون کی جان بچائی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس اندوہناک اور سفاک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سفاکی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید