• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمہارے دَر پر یہ کس نے صدا دی

جو سُونی بزم تھی اُس کو سجا دی

مِرا دل زخموں سے چھلنی ہے اب تک

ستم گر تُونے یہ کیسی سزا دی

ادا دکھلا کے جو کھیلا تھا دل سے

تمہاری بات یہ سب کو بتادی

بتادو نام اُس کا اب تو جاناں

وفا کے نام پر کس نے دغا دی

کہ جن راہوں سے تم گزرو گے جوہرؔ

نظر اُن راہوں پرہم نے بچھادی (سخاوت علی جوہر)