• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں بارشوں سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہی متعدد علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ بارش کے پانی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں بھی پھنس گئی جنکو عوام نے اپنی مدد اپکے تحت پانی سے نکالا جبکہ راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم متعلقہ حکام اس سلسلے میں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہ کر سکے گزشتہ روز سے جاری بارشوں کی وجہ سے صدر،ہشتنگری،یونیورسٹی روڈ،اسمبلی چوک اور کوہاٹ روڈ کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جسکی وجہ سے امد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم شہر میں نکاسی اب موثر نہ ہونے سے بارش کا پانی ہر طرف کھڑا رہتا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش رہتی ہے جبکہ اندروں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہواتاہم ڈبلیو ایس ایس پی حکام اور دیگر متعلقہ ادارے اس حوالے سے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہ کر سکے۔
پشاور سے مزید