• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کی ہدایت پر خاتون پروفیسر کی دادرسی

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر فری نعیم نے وفاقی محتسب کے ریجنل آفس میں درخواست دائر کی تھی کہ 2013 میں ایم ایس کرنے کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کمیشن ان کی ڈگری ویری فائی نہیں کر رہا تھا درخواست گزار پروفیسر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر کے کئی چکر لگائے اور متعدد درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی آخر خاتون پروفیسر وفاقی محتسب کے دفتر میں درخواست لے کر حاضر ہوئی اور دفتر کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا اورگزشتہ روزخاتون پروفیسر کو اس کا حق مل گیا۔ سرٹیفکیٹ ملنے پر پروفیسر نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید