• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کریم قیامت تک آنیوالی انسانیت کیلئے ہدایت کا سرچشمہ ہے، راغب نعیمی

لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وچیئرمین قرآن بورڈ پنجاب علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ قرآن کریم پوری انسانیت کےلئے ضابطہ حیات ہے اور قیامت تک آنے والی انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ناشران قرآن اردو بازار لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔