• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، شہلا احسان

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستا ن تحریک انصاف شعبہ خواتین جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری شہلا احسان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، خواتین نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین زور وشورکے ساتھ جاری رکھی ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ملتان شہر کی سینئر رہنما گلناز کاشف ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملتان سٹی صدر آصفہ سلیم ملک،گلناز کاشف ایڈووکیٹ،شمائلہ شاہ، نجمہ خاتون اور دیگر خواتین موجود تھیں۔
ملتان سے مزید